راولپنڈی :ایکسائز ایند ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن برانچ کی کارروائی :

ایک دن میں رجسٹریشن ،روٹ پرمٹ،فٹنس سرٹیفکیٹ اور نادہندہ ہونے پر50لاکھ کے قریب جرمانہ عائد

بدھ 7 دسمبر 2016 17:09

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) ایکسائز ایند ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن برانچ نے ایک دن میں ڈویژن بھر 6685گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران رجسٹریشن ،روٹ پرمٹ،فٹنس سرٹیفکیٹ اور نادہندہ ہونے پر50لاکھ کے قریب جرمانہ عائد کر دیا ڈویژن بھر میں چیک کی گئی 6685گاڑیوں میں سے 1218نادہندہ ہونے کے علاہ425بغیر رجسٹریشن ،21بغیر فٹنس اور13بغیر روٹ پائی گئیں جبکہ 28گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ اور6کے روٹ پرمٹ کی میعاد ختم ہو چکی تھی اس طرح ان گاڑیوں سے جرمانوں کی مد میں مجموعی طورپر 47 لاکھ 23 ہزار 43 (4723043)روپے کی آمدن متوقع ہے ضلع راولپنڈی میں مجموعی طور پر 3440گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 773نادہندہ ہونے کے علاہ312بغیر رجسٹریشن ،4بغیر فٹنس اور4بغیر روٹ پائی گئیں جبکہ 18گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ اور6کے روٹ پرمٹ کی میعاد ختم ہو چکی تھی اس طرح ان گاڑیوں سے جرمانوں کی مد میں مجموعی طورپر36 لاکھ60 ہزار (366000)روپے کی آمدن متوقع ہے ادھر ضلع اٹک میں1174گاڑیوں میں سی137نادہندہ ہونے کے علاہ21بغیر رجسٹریشن ،12بغیر فٹنس اور6بغیر روٹ پائی گئیں جبکہ 9گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کی میعاد ختم ہو چکی تھی اس طرح ان گاڑیوں سے جرمانوں کی مد میں مجموعی طورپر 3 لاکھ 10 ہزار(310000)روپے کی آمدن متوقع ہے اسی طرح ضلع چکوال میں1131گاڑیوں میں سے 179نادہندہ ہونے کے علاوہ 23بغیر رجسٹریشن ،6بغیر فٹنس اور3بغیر روٹ پرمٹ پائی گئیں جبکہ 01گاڑی کے فٹنس سرٹیفکیٹ کی میعاد ختم ہو چکی تھی جبکہ ان گاڑیوں سے جرمانوں کی مد میں مجموعی طورپر4 لاکھ43 ہزار500 (443500)روپے کی آمدن متوقع ہے ضلع جہلم میںکاروائی کے دوران 1040گاڑیوں میں سے 129نادہندہ ہونے کے علاوہ69بغیر رجسٹریشن ،پائی گئیںجن سے جرمانوں کی مد میں مجموعی طورپر 30 لاکھ 9 ہزار543 (4723043)روپے کی آمدن متوقع ہے ڈویژن بھر میں دوران چیکنگ ضلع اٹک میں 2ایسی گاڑیاں پکڑی گئیں جو اپنے واجبات اور ٹیکسزدوسرے صوبے کو ادا کرتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :