شیخو پورہ،زہریلی شراپ پینے سے 3 افراد جاں بحق،8 زخمی

بدھ 7 دسمبر 2016 17:09

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) شیخوپورہ کے نواحی علاقہ کو ٹ نو ر شاہ میںسا لگرہ کی تقریب میں زہریلی شراب پینے سے تین افراد جاں بحق جبکہ آٹھ افراد کی حالت غیر ہو گئی بتا یا گیا ہے کہ کو ٹ نو ر شاہ کے رہا ئشی شبیر کی سالگرہ تقریب تھی جس میں شریک درجن کے قریب دوستوں نے شراب پی لی زہریلی شراب پینے سے ان کی حالت غیر ہونے پرانہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پرتین افراد دم توڑ گئے جبکہ دیگرفراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے زہریلی شراب کے با عث مرنے والے دوافراد شادی شدہ اور سگے بھائی تھے ۔۔

متعلقہ عنوان :