نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جاپانی ارب پتی ماسایوشی سن سے ملاقات کے بعد اعلان

جاپان کی ٹیلی کام کمپنی ’’سافٹ بینک‘‘ امریکا میں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، روزگار کے 50 ہزار نئے مواقع پیدا ہوں گے

بدھ 7 دسمبر 2016 16:36

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جاپانی ارب پتی ماسایوشی سن سے ملاقات ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) جاپان کی ٹیلی کام کمپنی ’’سافٹ بینک‘‘ امریکا میں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی جس سے روزگار کے 50 ہزار نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس بات کا اعلان امریکا کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے ٹرمپ ٹاور میں جاپانی ارب پتی ماسایوشی سن سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سافٹ بینک کی امریکا میں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان پہلے اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا اور بعد ازاں ہیڈکوارٹرز کی لابی میں صحافیوں کو بذات خود منصوبے سے آگاہ کیا تاہم انہوں نے سرمایہ کاری اور نئی ملازمتیں فراہم کرنے بارے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی ارب پتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جاپان کے سافٹ بینک کے ماسا ہیں اور انہوں نے ابھی امریکا میں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 50 ہزار ملازمتیں فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :