ہو سکتا ہے وہ اگلے سال ریٹائر منٹ لے لوں ، اریجیت سنگھ

بدھ 7 دسمبر 2016 16:21

ہو سکتا ہے وہ اگلے سال ریٹائر منٹ لے لوں ، اریجیت سنگھ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء)بولی وڈ میں صف اول کیگلوکاروں میں شمار کیے جانے والے معروف اور ہر دلعزیز گلوکار اریجیت سنگھ نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے وہ اگلے سال ریٹائر منٹ لے لیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کے دوران اریجیت کا کہنا تھا کہ ‘‘مجھے نہیں لگتا میں زیادہ عرصہ اس فیلڈ میں رہ پاؤں گا ،ہوسکتا ہے آنے والا سال میرے کیرئیر کا آخری سال ہو،عموماً نئی آواز صرف 5 سے 6 سال تک ہی بولی وڈ میں قائم رہتی ہے۔

’’دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں ہے، اگر محنت کی جائے تو اس عرصہ کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے اور شاید میں ایسا کرلوں کون جانے مستقبل میں کیا ہونے والا ہے۔شہرت اور میڈیا سے دور رہنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’’ وہ پٴْرسکون زندگی پسند کرتے ہیں جس میں کسی کی مداخلت نہ ہو۔’’۔