متحدہ عرب امارات:دھند کے باعث ہونے والے ٹریفک حادثات میں ایک غیر ملکی جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ۔

بدھ 7 دسمبر 2016 15:36

متحدہ عرب امارات:دھند کے باعث ہونے والے ٹریفک حادثات میں ایک غیر ملکی ..

راس الخیمہ ۔(اردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار، 07دسمبر،2016) راس الخیمہ میں گہری دھند کے باعث ایک 60سالہ انڈین شخص جاں بحق جبکہ چار افراد ذخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق راس الخیمہ کی پولیس نے بتایا کہ صبح کے وقت دھند ے باعث یہ ساٹھ سالہ شخص سمیت چار افراد ایک حادثے میں زخمی ہوئے جن کو سقر ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس شخص نے دم توڑ دیا جبکہ باقی زخمی ہونے والے افراد اس ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

(جاری ہے)

راس الخیمہ ٹریفک پولیس کے چیف لیفٹیننٹ جنرل علی النعومی نے شیخ محمد بن سالم سٹریٹ پر ہونے والے ایک اور حادثے کئے متعلق آگاہ کرتے ہوئے یہ بتایا کہ اس حادثے میں چھ افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو افراد شدید زخمی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دھند کے باعث متعدد گاڑیا ں تباہ ہوئی ہیں اس لیے ڈرائیورز کو گاڑی کی رفتار آہستہ آہستہ رکھنے کے ساتھ ساتھ زیادہ فاصلے پر رہتے ہوئے گاڑی چلانے کی تاکید کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :