فنڈز کی کمی سے ترقیاتی رفتار میں کمی ہر گز نہیں آنے دینگے،سلمان عبداللہ مراد

بدھ 7 دسمبر 2016 15:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) فنڈز کی کمی سے ترقیاتی رفتار میں کمی ہر گز نہیں آنے دینگے غیر ترقیاتی اخراجات میںمسلسل کمی لارہے ہیں مصائب کا سامنا ہے لیکن اپنے وعدوں پر سختی سے عمل پیرا ہیں ضلع کونسل کراچی کی حدود وسیع ہونے کی وجہ سے پہاڑی / میدانی/نشیبی علاقہ ہونے کے سبب ان کو پایہ تکمیل کرانے کے مراحل مختلف ہیں اراکین کونسل ان سے بخوبی واقف ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل میں D.

(جاری ہے)

Eفضل محمود گل کے ہمراہ واٹر پمپنگ اسٹیشن کا معائنہ کرتے ہوئے کیا چئیرمین سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ پانی کی ترسیل کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے ہر طرح سے اقدامات کئے جارہے ہیں جن میں زیر زمین ٹینک /اوور ہیڈ ٹینک کا از نو جائزہ/مشینوں کی پوزیشن / اسٹاف کی کمی اور دیگر امور کا موقع پر جائزہ لے کر موثر طریقے سے کام کرائے جارہے ہیں ہم وہ طریقہ کار ا ختیار کررہے ہیں جس کا اتدراک اس سے پہلے کسی نے نہیں کیا کیونکہ اس سے کام میں دیر ہونے کا اندیشہ رہتا ہے لیکن کام ایسا ہوتا ہے کے جس کے ثمرات زیادہ دیر پا ہوتے ہیں جبکہ اہلیان کو ریلیف فراہم کرنے میں جدت سے کام میں مزید بہتری آرہی ہے ضلع کونسل انتظامیہ ایسے اقدمات کررہی ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی موجودہ وسائل کی حدود میں رہتے ہوئے اہلیان کو بروقت اور بہتر انداز میں سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے اہلیان صفائی کے ساتھ دیگر بلدیاتی سہولیات کی عدم فراہمی کی شکایات شکایتی سیل میں درج کرائیں۔