مانسہرہ و تورغر میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمتیں حاصل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

بدھ 7 دسمبر 2016 15:43

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) مانسہرہ و تورغر میں جعلی ڈومیسائل کیس کے مرکزی کردار کی گرفتاری کے بعد جعلی ڈومیسائل پر ملازمتیں حاصل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، اینٹی کرپشن نے جعلی ڈومیسائل پر پولیس میں بھرتی ہونے والے زبیر احمد کو ملازمت سے برطرف کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ضلع تورغر میں جعلی ڈومیسائل کیس میں گرفتار سابق صوبائی وزیر کے دست راست محمد سلیم کی گرفتاری کے بعد ایک افغانی کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔جعلی ڈومیسائل پر پولیس میں بھرتی ہونے والے کانسٹیبل زبیر احمد کی ملازمت سے برطرفی سمیت اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم دیگر سینکڑوں جعلی ڈومیسائلوں پر بھرتی ہونے والوں کا سراغ بھی لگایا جا رہا ہے۔