زیتون کی جنگلات کو پراجیکٹ ایریا قرار دیا جائے تاکہ یہاں کی عوام کے لیے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کیے جا سکیں، ڈویژنل افسر محکمہ جنگلات

بدھ 7 دسمبر 2016 15:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)بلوچستان کے محکمہ جنگلات کے ڈویژنل افسر محمد سلطان نے کہا ہے کہ زیتون کی جنگلات کو پراجیکٹ ایریا قرار دیا جائے تاکہ یہاں کی عوام کے لیے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے محکمہ جنگلات کے ڈویژنل افسر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تحفظ ماحولیات کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیمیں یہاں بلوچستان بھی آئیں اور مقامی آبادی کے ساتھ مل کر زیتون کے درختوں کے تحفظ کے لیے کام کریں تاکہ یہاں کے مقامی افراد کو بہترین ذریعہ روزگاراور جنگلات کو تحفظ دیا جاسکے ۔

واضح رہے کہ بلوچستان ایک میدانی علاقہ ہونے کے باوجود اپنے دامن میں جنگلات کے نہایت قیمتی ذخائر رکھتا ہے۔ بلوچستان کے ضلع زیارت میں صنوبر کے تاریخی جنگلات واقع ہیں جنہیں یونیسکو کی جانب سے عالمی ماحولیاتی اثاثہ قرار دیا جاچکا ہے اور تقریباً 1 لاکھ ہیکٹر رقبے پر پھیلا ہزاروں سالہ تاریخ کا حامل یہ گھنا جنگل دنیا کا دوسرا سب سے بڑا اور نایاب ذخیرہ ہے اور بے شمار نادر جانداروں کا مسکن ہے، تاہم یہ قیمتی جنگل بھی ایندھن کے حصول کے لیے لکڑی کاٹے جانے کے باعث تباہی سے دو چار ہے۔