پاکستان فرنیچر کونسل نے فرنیچر سازی کے حوالہ سے اولین ریسورس بک 2016 کاجراء کردیا
چھوٹے پیمانے پر فرنیچر سازی سے لیکر 4 ہزار بڑی کمپنیوں اور دیگر چھوٹے کاروباروں اور ان کے گاہکوں کے ساتھ تقابلی جائزہ پیش کیا گیا ہے پاکستان فرنیچر کونسل کے زیر اہتمام ساتویں تین روزہ انٹیریئر پاکستان نمائش 3 مارچ سے اسلام آباد میں ہو گی، چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق
بدھ 7 دسمبر 2016 14:58
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان فرنیچر کونسل جو کہ صف اول کے فرنیچر سازوں اور انٹیریئر ڈیزائنرز پر مشتمل ہے، تیزی سے جدت کی جانب گامزن اس صنعت کو معلومات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل استعمال کر رہی ہے تاکہ روایتی فرنیچر سٹورز کو آگاہی فراہم کی جاسکے کہ وہ کس طرح دور جدید کا مقابلہ کر سکتے ہیں کیونکہ ای کامرس اور موبائل ٹیکنالوجی کنزیومرز کو خریداری کے نئے پلیٹ فارم مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ریسورس بک فنکشنز، میٹیریلز، تیار کنندگان، تیاری کے مراحل اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں ڈیزائنرز کے تقریباً تمام سوالات کے جواب فراہم کرتی ہے۔ پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ ریسورس بک گذشتہ چند برسوں کے دوران ڈیزائننگ کے شعبہ میں ہونے والی ترقی اور تبدیلیوں کا بھی احاطہ کرتی ہے اور اس میں ان عوامل کا ذکر بھی کیا گیا ہے جن کے زیر اثر یہ تبدیلیاں وقوع پذیر ہوتی ہیں۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ فرنیچر انڈسٹری میں بہت پوٹینشل موجود ہے اور ملک کے عمومی کاروباری ماحول کے مقابلے میں اس صنعت میں ترقی اور فروغ کے کہیں زیادہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فرنیچر کونسل کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں 6 انٹیریئر پاکستان نمائشیں منعقد کر چکی ہے اور ساتویں تین روزہ نمائش 3 مارچ 2017 سے اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ ان نمائشوں سے نہ صرف بزنس کو فروغ حاصل ہو گا بلکہ ملک کا مثبت تاثر (سافٹ امیج) بھی اجاگر ہو گا۔ ملکی صنعت کو درست سمت پر ڈالنے، پوشیدہ ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور پاکستانی مصنوعات کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کیلئے اس طرح کی نمائشوں کا کردار مسلمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فرنیچر کونسل نہ صرف اندرون ملک ان نمائشوں کا اہتمام کر رہی ہے بلکہ مزید ممالک میں پاکستانی مصنوعات کی موجودگی کو یقینی بنانے اور فرنیچر سازی اور ڈیزائننگ کے شعبوں میں پاکستان کو متعارف کرانے کیلئے کیدی ادارے کا کردار بھی ادا کر رہی ہے۔ تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ خام مال کی فراہمی کو یقینی بنانے، اس سے وابستہ افراد کو نئے ہنر سکھانے اور کوالٹی کنٹرول کو یقینی بنانے کیلئے موثر کوششیں کی جائیں۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پاکستان کی لکڑی کی صنعت بہت ترقی یافتہ ہے اور ملک کی مجموعی فرنیچر مارکیٹ کا 95 فیصد تک احاطہ کرتی ہے۔ ملک میں لکڑی کے فرنیچر کے 700 سے زائد یونٹ ہیں جن میں چنیوٹ، گجرات، پشاور، لاہور اور کراچی زیادہ اہم اور بڑے سنٹر ہیں۔ پاکستان فرنیچر کونسل اور چین ون کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پاکستان نی 2015-16 میں 1.69 بلین روپے کا فرنیچر درآمد کیا جو ہمارے قیمتی زرمبادلہ کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں جبکہ امپورٹڈ فرنیچر ہماری مقامی صنعت کیلئے بھی خطرہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریسورس بک کے حصول کیلئے پاکستان فرنیچر کونسل کے ای میل ایڈریس [email protected] سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی
-
گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ
-
اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا
-
برائیلر گوشت کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.