صحت سے متعلق کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی پی اوتورغر

بدھ 7 دسمبر 2016 14:56

تورغر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغر سردار خان نے کہا ہے کہ تورغر میںجلد از جلد تمام ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے اور صحت کے متعلق کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وہ بدھ کو لیزان کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے کہا کہ اسلحہ لائسنس کے بارے میں ڈی سی تورغر سے بات کریں گے تاکہ لوگوں کو اسلحہ لائسنس بنانے میں دشواری کا سامنا نہ ہو، ہمارے دروازے تورغر کے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جب تک تورغر میں ہیں یہاں کے عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کریں گے۔ اجلاس سے زین خان، ڈسٹرکٹ کونسل ممبرفضل الرحمٰن اور چیئرمین ڈی آر سی عباد الله خان نے بھی خطاب کیا۔