عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے،ڈی پی او ہری پور

بدھ 7 دسمبر 2016 14:55

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) ڈی پی او ہری پور شہزاد ندیم بخاری نے کہا ہے کہ پولیس عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے گی، پولیس نے سنی تحریک ہری پور کے ضلعی صدر شوکت رضوی کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے قتل سے متعلق پس پردہ محرکات کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

وہ اسلامیہ رحمانیہ مدرسہ ہری پور میں عید میلاد النبیؐ کے انتظامات کے حوالہ سے منعقدہ علماء کرام کے گرینڈ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ علماء کرام کے قتل کے بعد مثالی تعاون کو ضلعی پولیس انتظامیہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، علماء کرام اور عوام کے تعاون کی بدولت پولیس نے ضلع کو امن وامان کا گہوارہ بنا کر عوام کا پولیس پر اعتمادبحال کیا ہے۔ ڈی پی او نے کہا کہ عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں میںاگر کسی نے بھی گڑ بڑ پھیلانے کی کوشش کی توان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :