اوگی میں 19 دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس

بدھ 7 دسمبر 2016 14:55

اوگی میں 19 دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) اسسٹنٹ کمشنراوگی الطاف حسین کی سربراہی میں پولیو مہم کے حوالہ سے اے سی آفس اوگی میں اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پولیو فوکل پرسن ڈاکٹر عدنان سمیت محکمہ صحت، تعلیم، واپڈا، جنگلات، تحصیل سطح کے افسران اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر اوگی میں 19 دسمبر کو شروع ہونے والی چار روزہ پولیو مہم سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں اے سی اوگی نے سابق کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور کمی کوتاہیوں کو دور کرنے پر زور دیتے ہوئے تمام اہلکاروں کو ڈیوٹیوں کی ادائیگی بروقت اور یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :