یورپی حصص بازاروں میں تیزی

بدھ 7 دسمبر 2016 14:36

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) یورپی حصص بازاروں میں بدھ کو کاروباری سرگرمیوں کے آغاز میں تیزی کا رجحان رہا۔ لندن سٹاک مارکیٹ میں اہم ترین ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس 0.7 فیصد کے اضافے سے 6829.06 پوائنٹس اور فرینکفرٹ میں اہم ترین ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 1.0 فیصد سے بہتری سے 10885.05 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

پیرس سٹاک ایکسچینج میں سی اے سی 40 انڈیکس 1.0 فیصد کے اضافے سے 4676.61 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔