اورکزئی ایجنسی کے شعراء کے منتخب کلام پر مبنی کتاب’’ اورکزئی ادبی تڑون‘‘ شائع ہو گئی

بدھ 7 دسمبر 2016 14:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء)نیشنل بُک فائونڈیشن کے قومی مفاد اور ملکی ترقی کے مقاصد سے ہم آہنگ اشاعتی منصوبے کے تحت کتب کی اشاعت کے سلسلے میں اورکزئی ایجنسی کے شعراء کے منتخب پشتو کلام پر مبنی 252 صفحات کی کتاب’’ اورکزئی ادبی تڑون‘‘ مع اردو ترجمہ شائع ہو گئی ہے۔ ترتیب و تدوین ظاہر جان انجان اورکزئی اور امیر اورکزئی کی ہے جب کہ اردو ترجمہ پروفیسر فضل الرحیم فاضل نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

قیمت 300روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران 55فی صد ڈسکائونٹ پر صرف135روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔اورکزئی ایجنسی فاٹا کا ایک کثیر آبادی کا علاقہ ہے جس میں کئی قبائل آباد ہیں۔ علم و ادب کے حوالے سے یہ خطہ دیگر ادبی مراکز سے کسی طورکم نہیں۔ یہاں کے شاعروں اور ادیبوںنے قومی و ملی جذبوں کو بھی موضوع بنایا اور اپنی تہذیبی و قبائلی روایت کی نمائندگی بھی کی ہے۔ اس کتاب کے مرتبین نے اس خطے کے نمائندہ شعرا کے منتخب پشتو کلام کو محنت اور عرق ریزی کے ساتھ اردو میں ترجمہ کر کے قارئینِ ادب کے لیے پیش کیاہے۔ قارئین کو اس کتاب کے مطالعے سے اورکزئی ایجنسی کا بھر پور تعارف اورمکمل تاریخی پس منظر بھی پڑھنے کو ملے گا۔