کپاس کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ خوش آئند ، معیاری بیج کی فراہمی سے کپاس کی ریکارڈ پیداوار ہو گی ‘ خالد محمود کھوکھر

بدھ 7 دسمبر 2016 14:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد کھوکھر نے کپاس کی درآمد پر پابندی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کپاس کی درآمد پر پابندی وقت کی ضرورت ہے ،معیاری بیج کی فراہمی سے کپاس کی ریکارڈ پیداوار ہو گی ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ حکومت کپاس کی درآمد پر پابندی کے لئے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے ، ہمارا بھی مطالبہ ہے کہ کپاس کی درآمد پر مکمل پابندی لگائی جائے تاکہ ملک کا کسان خوشحال ہو سکے اور اس کی کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہو ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کپاس دنیا میں بہترین تصور کی جاتی ہے لیکن ماضی میں کئی وجوہات کی بناء پر کپاس کے اہداف حاصل نہیں ہوئے لیکن اب ہمیں امید ہے کہ کپاس کے اہداف حاصل ہوں گے اور حکومت کے معیاری بیج کی فراہمی کے منصوبے پر عملدرآمد سے کپاس کی ریکارڈ پیداوار ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :