پنجاب حکومت کا کھیتوں میں لگی سنگل فیز موٹر کو زرعی ٹیوٹ ویل کا درجہ دینے پر غور

سنگل فیز موٹر پر کسانوں کو سبسڈی کی سہولت حاصل نہیں ، معمول کے مطابق بل ادا کرنا پڑتا ہے ‘ ذرائع

بدھ 7 دسمبر 2016 14:34

ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) پنجاب حکومت نے کھیتوں میں لگی سنگل فیز موٹر کو زرعی ٹیوٹ ویل کا درجہ دینے پر غور شروع کر دیا ، متعلقہ حکام کو جائزہ لینے کی ہدایت کر دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری زرارعت پنجاب محمد محمود کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ معاملہ سامنے آیا ہے کہ سنگل فیز موٹر کو زرعی ٹیوب ویل کا درجہ نہ ملنے سے کسانوں کو سبسڈی کی سہولت حاصل نہیں اور اسے معمول کے مطابق بل ادا کرنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

کسانوں کی جانب سے کھیتوں میں سنگل فیز موٹر کا استعمال عام ہے اور اس پر زرعی ٹیوب ویل کی سبسڈی موجود نہیں ۔ زرعی ٹیوب ویل لگانے کے لئے تھری فیز بجلی کے میٹر کا ہونا ضرور ہے جس پر بھاری رقم خرچ ہوتی ہے ، کسان اس رقم کی ادائیگی سے بچنے کے لئے سنگل فیز موٹر استعمال کرتے ہیں اور زرعی ٹیوب ویل کی سبسڈی سے محروم رہتا ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ سنگل فیز موٹر رکھنے والے کسان کو کس طرح زرعی ٹیوب ویل کی طرح سبسڈی دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :