راولپنڈی آرٹس کونسل اور خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی کے باہمی اشتراک سے فلم فیسٹول کے دوسرے روز فیچر فلم ’’بہت دور بہت نزدیک ‘‘دکھائی گئی

بدھ 7 دسمبر 2016 14:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) راولپنڈی آرٹس کونسل اور خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی کے باہمی اشتراک سے فلم فیسٹوال کے دوسرے روز فیچر فلم ’’بہت دور بہت نزدیک ‘‘دکھائی گئی جس کے ڈائریکٹر عالمی شہرت یافتہ ہدایت کار میر کریمی تھے۔ یہ کہانی ایک نیوروسرجن کی ہے جس کا بیٹا مریض ہوتا ہے اور فلکیات کے علم میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اپنی پیشہ وارانہ مصروفیت کے پیش نظر علاج پر توجہ نہیں دے سکتا اور اس کا بیٹا فلکیاتی تحقیق کے لئے ایران کے صحرائے کویر کے دور دارز علاقے میں چلا جاتا ہے، نئے سال کے آغاز پر وہ بیٹے سے ملنے اس علاقے کی طرف روانہ ہوتا ہے، صحرا میں اس کے پاس تمام مال و اسباب ختم ہو جاتا ہے وہ اپنی گاڑی میں پناہ گزین ہو جاتا ہے ، ریت کے طوفان نے چاروں طرف سے گھیر لیا ہوتا ہے۔ زندگی کے آخری لمحے میں اس کا بیٹا اس کی جان بچا لیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :