ایف ایٹ مرکز ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ
بدھ 7 دسمبر 2016 14:32
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے مصروف ترین تجارتی مرکز میں عدالتوں کا وجود نہ صرف ججوں اور وکلا کی قیمتی زندگیوں کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے بلکہ ان کی موجودگی سے کاروباری سرگرمیاں بھی کافی متاثر ہو رہی ہیں اور علاقے کے رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی بلڈنگ کو جلد مکمل کیا جائے کیونکہ جب تک مذکورہ عمارت مکمل نہیں ہوتی عدالتوں کو ایف ایٹ سے منتقل کرنا مشکل ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ قانون کرایہ داری کی عدم موجودگی کی وجہ سے بھی تاجروں کو مشکلات درپیش ہیں کیونکہ کرایہ داری کے تنازعات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں جس وجہ سے تاجر اپنے کاروبار ی مستقبل کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ جلد اسلام آباد میں ایک متوازن قانون کرایہ داری کا نفاذ یقینی بنائے۔ وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک نے کہا کہ ایف ایٹ مرکز اسلام آباد کا ایک بڑا تجارتی مرکز ہے جہاں عوام کا ہر وقت رش ہوتا ہے لہذا یہ کاروباری ایریا سیکورٹی کے نقطہ نظر سے عدالتوں کیلئے موضوع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی ایف ایٹ میں دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور کاروباری سرگرمیوں کو بھی بہت نقصان پہنچا لہذا ان حالات میں عدالتوں کو یہاں سے منتقل کرنا اشد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف ایٹ میں ضلعی عدالتوں کی وجہ سے علاقے کے رہائشیوں کو بھی متعدد مسائل کا سامنا کرنا ہے لہذا وقت کا تقاضا ہے کہ عدالتوں کو جلد سے جلد یہاں سے منتقل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چیف کمیشنر اور ڈپٹی کمیشنر اسلام آباد کے دفاتر کو ایف ایٹ سے جی الیون فور منتقل کر کے حکومت نے ایک قابل ستائش اقدام کیا ہے تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ انتظامیہ کے باقی دفاتر اور عدالتوں کو بھی کسی محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر خالد ملک، نائب صدر طاہر ایوب، میاں اکرم فرید، محمد اعجاز عباسی، خالد چوہدری، بشیر اسماعیل، بشیر مغوٹ اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.