ہسپتالوں میں نرسوں کی بھرتی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت

بدھ 7 دسمبر 2016 14:12

سرگودھا۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)محکمہ صحت پنجاب نے سرگودھا‘ خوشاب‘ میانوالی‘ بھکر کے تمام ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹرز کے علاوہ رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت میں نرسوں کی بھرتی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی، ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے اس سلسلہ میں نرسوں کی بھرتی کیلئے باقاعدہ طور پر محکمہ صحت کو سمری روانہ کردی ہے، سرکاری ہسپتالوں میں نرسوں کی کمی کے باعث مریضوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس پر سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع‘ تحصیلوں کے ہسپتالوں‘ رورل ہیلتھ سنٹروں اور بنیادی مراکز صحت پر نرسوں کی بھرتی کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔