فوڈ اتھارٹی ٹیم نے سلانٹی میں کپڑے رنگنے کا کیمیکل استعمال کرنے والی فیکٹری پکڑ لی

بدھ 7 دسمبر 2016 14:12

فیصل آباد۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میںکارروائی کرتے ہوئے علامہ اقبال کالونی میں واقع چوہدری فوڈز(سلانٹی فیکٹری) کوورکز کی ناقص جسمانی حالت،سٹوریج کے نامناسب انتظامات،کپڑے رنگنے میں استعمال ہونے والا کیمیکل استعمال کرنے، کھانے پینے کی اشیا ء کو براہ راست زمین پر رکھنے،ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے،نان فوڈ گریڈ کلر،زائدالمیعاد تیل استعمال کرنے،اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کی بناپر فوری طورپر سربمہر کر دیا جبکہ لیبارٹری ٹیسٹنگ کے لیے نمونہ جات ،ٹیکسٹائل ڈائیز ، خام مال اور تیار شدہ اشیاء تقریبا 170تھیلے قبضے میں لے لیے۔

(جاری ہے)

اتھارٹی نے مزید کارروائی کرتے ہوئے سمن آباد میں واقع رائل سویٹس اینڈ بیکرز کو کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے، اشیاء کو پائوں کی سطح پر رکھنے، اشیاء کی سٹوریج کے لیے نیلے کیمیکل والے ڈرمز کا استعمال کرنے اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر 15ہزار روپے جرمانہ عائد کیااور بہتری کے احکامات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں بیکری سر بمہر کرنے کی وارننگ دے دی۔