پاکستان اور ایران کے مابین آزاد تجارتی معاہدہ کی تکمیل سے پاکستانی برآمدات اور دو مسلم برادر ملکوں کی قربت میں اضافہ ہوگا، ملک طاہر جاوید

بدھ 7 دسمبر 2016 14:06

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان اور ایران کے مابین آزاد تجارتی معاہدہ کی تکمیل سے پاکستانی برآمدات اور دو مسلم برادر ملکوں کی قربت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارلاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر ملک طاہر جاوید نے یہاں بدھ کے روز جاری کردہ بیان میںکیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ملکوں سے تجارتی روابط میں گرم جوشی پیدا کرنا موجودہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی مقاصد کے لیے دونوں ملکوں کے تاجروں کے آنے جانے سے برادرانہ اسلامی و روحانی رشتوں میں مضبوطی اور مسلم امہ کا تصور اجاگر ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :