بازاروں اور اہم چوراہوں سے تجاوزات فوری ہٹانے کا حکم

بدھ 7 دسمبر 2016 13:49

رحیم یارخان۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) ڈی سی اورحیم یارخان جمیل احمدجمیل نے رحیم یارخان شہرسمیت ضلع بھرکے تمام بازاروں اوراہم چوراہوں سے تجاوزات ختم کرنے کے لیے ٹی ایم اے افسران کوہدایات جاری کردی ہیں ‘ ڈی سی اونے تجاوزات کوفوری طور پرختم کرنے کی ہدایت کی ہے جس پرعملدرآمدشروع کیاجارہاہے جس کے تحت شہرکے تمام بازاروں کوتجاوزات سے پاک کرنے کے لیے کریک ڈائون کیاجائے گااور12ربیع الاولﷺ سے قبل بازاروں کوتجاوزات سے پاک کردیاجائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں تاجروں اوردکانداروں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ تجاوزات ازخودہٹالیں وگرنہ ان کے خلاف سخت کریک ڈائون کیاجائے گااورنقصان کی ذمہ داری تاجروں ودکانداروں پرعائدہوگی۔