سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کا کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون

بدھ 7 دسمبر 2016 13:47

فیصل آباد۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) حکومتی ہدایات کی روشنی میں سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد نے کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کا آغازکر دیاہے جبکہ گزشتہ روز درجنوں گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان سے بھاری جرمانہ بھی وصول کیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ بلیک اینڈ ٹنٹڈ گلاس کی حامل گاڑیوں کے خلا ف کارروائی قانون شکنی کی وارداتوں میں اس قسم کی گاڑیوں کے استعمال کی شکایات کے بعد کی گئی ہے۔

انہوںنے بتایاکہ کالے شیشے لگانا ٹریفک قوانین کی دفعہ 07 کی خلاف ورزی ہے جس کے تحت ایسی گاڑیوں کے مالکا ن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ کالے شیشوں والی تما م گاڑیوں کے مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر از خود اپنی گاڑیوں سے کالے شیشے اتار دیں ورنہ ان کے خلاف بلاامتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور بعد ازاں کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :