حکومت نے انکم ٹیکس ترمیمی ایکٹ 2016 ملک بھر میں نافذ کر دیا

تین فیصد ٹیکس دیں اور غیرقانونی جائیداد کو قانونی بنا لیں

بدھ 7 دسمبر 2016 13:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) حکومت نے انکم ٹیکس ترمیمی ایکٹ 2016 ملک بھرمیں نافذ کر دیا۔انکم ٹیکس ترمیمی ایکٹ 2016 کے نفاذ سے تین فیصد ٹیکس دینے سے کسی بھی قسم کی غیرقانونی جائیداد کو قانونی بنایا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

غیر منقولہ جائیداد خریداری پر 3 فیصد ٹیکس رقم کے فرق پر دینا ہو گا۔ ایکٹ کے تحت مسلح افواج، رینجرز، پولیس شہدا کا قانونی وارث ودہولڈنگ ٹیکس سے مستثنیٰ ہو گا۔ چالیس لاکھ روپے مالیت کی جائیداد پر کوئی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد نہیں ہو گا۔۔