ریسکیو 1122 کی جانب سے انٹرنیشنل والنٹیئرز ڈے منایا گیا

بدھ 7 دسمبر 2016 13:17

قصور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)ریسکیو1122قصورنے انٹرنیشنل والنٹیئرزڈے منایا جس کا مقصد کمیونٹی میں موجود ایسے والنٹیئرزکو خراج عقیدت پیش کرناتھا جو کہ مختلف امدادی سرگرمیوں میں حکومتی اداروں اور ایمرجنسی سروسز کیساتھ مل کر بلامعاوضہ اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 قصور ڈاکٹر فرزندعلی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کمیونٹی میں کام کرنیوالے والنٹیئرزکی خدمات کو سراہا اور کہا کہ کسی حادثے یا سانحے میں انکا کردار بہت اہم ہے، اسلئے یہ وقت کی ضرورت ہے کہ کمیونٹی کے ہر فردکو فرسٹ ایڈ کی بنیادی مہارتوں کے بارے میں تربیت دی جائے تاکہ حادثات کی صورت میں عام افراد بھی اپنا موثر کردار اداکرسکیں۔

اس موقع پر ریسکیو1122قصورکی ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر میڈم طاہرہ عمران نے بھی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 قصور میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس (CERT)ٹیمیں یونین کونسل کی سطح پر کام کررہی ہیں اور ریسکیو1122قصورکے ساتھ مل کر محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔