حکومت ملکی ترقی کیلئے دن رات ایک کر رہی ہے ،میاں وسیم اختر شیخ

بدھ 7 دسمبر 2016 13:17

قصور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے کئے ہیں اورعوام کی خدمت کو ہی سیاست سمجھاہے‘ملک کے موجودہ حالات پوری قوم کے سامنے ہیں‘ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں وسیم اختر شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری ہورہی ہے جس کا کریڈٹ وزیراعظم محمدنوازشریف کو جاتاہے‘ سرمایہ کاری سے پاکستان میں خوشحالی آرہی ہے اور ملک کو درپیش بہت سے مسائل پرقابوپالیاگیاہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کی ترقی کیلئے دن رات ایک کررہی ہے تاکہ عوام خوشحال ہوسکے۔