Live Updates

عمران خان کا جھوٹ پورے پاکستان نے دیکھ لیا ہے‘ عدالت نے کہا ہے وزیراعظم کی عزت سب کو کرنی چاہئے‘ عمران خان تین سال کنٹینر پر چڑھ کر جھوٹ بولتے رہے‘ 1997 کے بعد نواز شریف کسی کاروبار میں شامل نہیں‘ نواز شریف پر کسی قسم کا الزام ثابت نہیں ہوسکا

وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 7 دسمبر 2016 13:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کا جھوٹ پورے پاکستان نے دیکھ لیا ہے‘ عدالت نے کہا ہے وزیراعظم کی عزت سب کو کرنی چاہئے‘ عمران خان تین سال کنٹینر پر چڑھ کر جھوٹ بولتے رہے‘ 1997 کے بعد نواز شریف کسی کاروبار میں شامل نہیں‘ نواز شریف پر کسی قسم کا الزام ثابت نہیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تین سال تک نواز شریف پر تہمتیں لگاتے رہے۔ جھوٹ بولنے والے آج عدالت میں شرمندہ ہوئے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر ثبوت لانے کا کہا گیا۔ عمران خان آج تک جھوٹ کی بنیاد پر سیاست کرتے رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ عدالت میں ناکافی ثبوت پیش کئے گئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات