وادی سون کے موسمی حالا ت زیتون کی پیداوار کیلئے موزوں ہیں ،ماہرین

بدھ 7 دسمبر 2016 12:36

سلانوالی۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ زیتون کی ایک ہزار سے زائداقسام ہیں،زیتون کاتیل دل کی بیمار ی، پٹھوں کی کمزوری اورنیندکی کمی جیسے امراض کیلئے بے حد مفید ہے ۔انہوں نے بتایا کہ زیتون کادرخت سدابہارہے ،اس کی بلندی 15میڑجبکہ پھیلائو10میٹرتک ریکارڈ کیاگیاہے، زیتون کے پودے تپتے صحرا سے لے کر برف پوش پہاڑی چوٹیوں تک اگائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ زیتون کے پودے عام طورپرچار سے پانچ سال کی عمر میں پھل دیناشروع کرتے ہیں ،زیتون کے پودے پر پھول آنے کاعمل زیتون کی قسم اورموسمی حالات پر منحصر ہے، پھول آنے کے بعد 4تا5ماہ تک پھل پک کرتیارہوجاتاہے۔ سرگودہاڈویثرن میںواقعہ وادی سون کے موسمی حالا ت زیتون کی پیداوار کیلئے انتہائی مناسب ہیں ۔ وادی سون کے موسمی حالات کے تناظر میں جنگلی زیتون کی پیوندکار ی یا گرافٹنگ کرکے زیتون کی تجارتی اقسام مثلا آٹوبراٹیکاکوراٹینوفرانتویواورلیسنوکی ترویج کے روشن امکانات ہیں، ان اقسام کوترقی د ے کر زیتون کے تیل کی اچھی پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے اور خوردنی تیل پر خرچ ہونے و الا کثیرزرمبادلہ بھی بچایاجاسکتاہے ۔