اکتوبرمیں امریکا کا تجارتی خسارہ 17.8 فیصد کے اضافے کے ساتھ 42.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

بدھ 7 دسمبر 2016 12:36

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) امریکا کا تجارتی خسارہ رواں سال اکتوبر کے دوران 17.8 فیصد کے اضافے سے 42.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو کہ مارچ 2015ء کے بعد ایک ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں اضافے کی سب سے زیادہ شرح ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقتصادی ماہرین نے اکتوبر کے دوران تجارتی خسارہ 41.8 ارب ڈالر رہنے کی توقع ظاہر کی تھی۔امریکی محکمہ تجارت کے مطابق اکتوبر کے دوران برآمدات 1.8 فیصد کی کمی سے 186.4 ارب ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ مختلف اشیاء اور خدمات کی درآمدات میں 1.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور درآمدات کا حجم 229 ارب ڈالر رہا جو کہ اگست 2015ء کے بعد درآمدات کی بلند ترین سطح ہے۔رپورٹ کے مطابق چین سے درآمدات میں 4.2 فیصد اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :