دبئی کے جمیرہ بیچ ٹاور پر کام شروع کر دیاگیا

بدھ 7 دسمبر 2016 08:59

دبئی کے جمیرہ بیچ ٹاور پر کام شروع کر دیاگیا

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 07دسمبر2016):دبئی کی بڑی عمارتوں میں ایک عمارت کا اضافہ ہونے جا رہاہے ۔ دبئی کے سب سے بڑے ٹاور پر کام شروع کر دیاگیاہے ۔ یہ ٹور جمیرہ کے ساحل پر بنایا جا رہاہے ۔ٹاور کی انچائی303میٹر ہو گی ۔ جس سے دبئی مرینا اور عریبین گلف کا نظارہ کرنے کا الگ ہی مزہ ہو گا۔ اس میں لاؤنج ، سب سے اونچا ریسٹورینٹ ، لگژری کمرے ، رہائش بھی بنائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس میں بنائے جانے والے لمبے ستونوں کا اگر ایک جگہ پر لمبا جوڑ ا جائے تو ان کی لمبائی 22کلومیٹر تک بنتی ہے ۔جبکہ اس عمارت کے لیے 222,000کیوبک میٹر ریت بھی نکالی جائے گی ۔اس میں رہائش اختیار کرنے والے افراد کو 100میٹر کے فاصلے پر سمندر کا بہترین نظارہ کرنے کی جگہ بھی میسر ہوگی ۔ ٹاور بن جانے کے بعد اس دبئی کی جدید عمارتوں میں سے ایک ہونے کا اعزاز حاصل ہو جائے گا۔