العین : بہت جلدمتحدہ عرب امارات میں باتیں کرتی کاریں استعمال کی جائیں گی

بدھ 7 دسمبر 2016 08:59

العین : بہت جلدمتحدہ عرب امارات میں باتیں کرتی کاریں استعمال کی جائیں ..

العین : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 07دسمبر2016): متحدہ عرب امارات یونیورسٹی روڈوے ٹرانسپوریشن ،اینڈ ٹریفک سیفٹی ریسرچ سنٹر (آر ٹی ٹی ایس آر سی ) کے پروفیسر یاسر ع حواص کا کہناہے کہ بہت جلد متحد ہ عرب امارات میں ایسی کاریں چل رہی ہوں گی جو بغیر ڈرائیور کے اور مسافر ان سے بات بھی کر سکتے ہوں گے ۔

(جاری ہے)

مسافروں کو صرف گاڑی میں بیٹھنے کے بعد صرف یہ بتانا ہو گا کہ وہ کہاں جانا چاہتاہے ۔ اس کے بعد گاڑی خود ہی اس کو منزل تک چھوڑ آئے گی ۔پروفیسر کا کہناہے کہ ہم نے ایسی کاروں کے متعدد ٹیسٹ کیے ہیں ، لیکن فائنل ٹیسٹ رپورٹ آنے تک ان کو سڑکوں پر نہیں لایا جاسکتاہے ،۔انہیں امید ہے کہ بہت جلد ان کاروں کو آپ سڑکوں پر دوڑتا دیکھیں گے ۔