جدہ: غلط افواہیں پھیلانے والی میڈیا آرگنائزیشنوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی :وزارت ثقافت

بدھ 7 دسمبر 2016 08:59

جدہ: غلط افواہیں پھیلانے والی میڈیا آرگنائزیشنوں کے خلاف کارروائی ..

جدہ : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 07دسمبر2016):وزارتِ ثقافت اور انفارمیشن کے ترجمان کا کہناہے کہ ایسی میڈیا آرگنائزیشنز جو کسی بھی طرح کی غلط خبریں پھیلانے کا موجب بنی ان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات کا اظہا ر مقامی اخبارات میں آنے والی ان خبروں کے بعد کیاہے جن میں کہا گیا تھا کہ پرنس عبداللہ بن موسید بن عبدالعزیز کو جنرل اتھارٹی آف سپورٹس کے عہدے سے ہٹا دیا گیاہے ۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے اخبارات یا کوئی بھی میڈیا چینل جو غلط خبروں یا افواؤں کوہوا دے رہے ہیں ان کو سخت سے سخت سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے ۔میڈیا کی غلط خبر بھی سائبر کرائم کے زمرے میں آتی ہے ۔غلط خبریں پھیلانے کی سزا کم از کم دس سال قید اور پانچ ملین ریال جرمانہ رکھی گئی ہے ۔