شارجہ: 12پاکستانی ڈرائیوروں کو ٹیکسیوں کے میٹر خراب کر کے تین لاکھ درہم کا فراڈ کرنے پر مقدمے کا سامنا

بدھ 7 دسمبر 2016 08:51

شارجہ: 12پاکستانی ڈرائیوروں کو ٹیکسیوں کے میٹر خراب کر کے تین لاکھ درہم ..

شارجہ : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 07دسمبر2016): شارجہ کی کریمنل کورٹ میں بارہ پاکستانی شہریوں کے خلاف مقدمے کی سماعت چل رہی ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی ٹیکسیوں کے میٹر خراب کر کے شارجہ ٹیکسی کمپنی کو کم از کم 300,000لاکھ درہم کا نقصان پہنچایا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق تمام بارہ ٹیکسی ڈرائیور شارجہ ٹیکسی کارپوریشن میں کام کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بارہ ملزمان میں سے دس نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیاہے جبکہ دو پاکستانی شہریوں نے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات ماننے سے انکار کیاہے ۔

ملزمان میں سے ایک کاکہناہے کہ اسے 24000ہزار درہم کی ضرورت تھی اسلیے اس نے ایساکیا ۔ایک ملزم کا کہناتھا کہ اس نے 22بار میٹر ٹیمپر کیا لیکن اسے نہیں معلوم اس نے کتنی رقم بنائی ۔ دوسرے ملزمان نے بھی میٹروں میں چھیڑ چھاڑ کرنے کا اعتراف کیاہے ۔وہ میٹروں کو ٹیمپر کرنے کی مختلف وجوہات بتاتے ہیں جن میں جرمانوں کو بھرنا، پیٹرول ڈلوانا وغیر ہ شامل ہیں ۔