دبئی میں دوسرے آئی ایم جی تھیم پارک بنا نے کا اعلان

بدھ 7 دسمبر 2016 08:51

دبئی میں دوسرے آئی ایم جی تھیم پارک بنا نے کا اعلان

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 07دسمبر2016): دبئی میں ایک نیا اور جدید تھیم پارک بننے جارہے ہے ۔ آئی ایم جی ورلڈ کے سی ای او کا کہناہے کہ بہت جلد دبئی میں دوسرے بڑے آئی ایم جی پارک کا کام شروع ہواجائے گا۔

(جاری ہے)

اس تھیم پارک میں اینیمٹڈ کریکٹرز اور بڑے برانڈز کے نمونے بنائے جائیں گے ۔ اس پارک میں نو مختلف قسم کے زون بنائے جائیں گے جو کہ 2ملین سکوئر فٹ پر پھیلے ہوں گے ۔جن میں ننجا ٹرٹل ، نکلو ڈیین ، سپونج بابپینٹس بھی شامل ہیں۔آئی ایم جی ورلڈ کے ترجمان کا کہناہے کہ اس پر کام بہت جلد شروع ہوجائے گا ۔