دبئی : دبئی کے آدھے شہری بیرونِ ممالک سے آن لائن خریداری کو ترجیع دیتے ہیں: رپورٹ

بدھ 7 دسمبر 2016 08:51

دبئی : دبئی کے آدھے شہری بیرونِ ممالک سے آن لائن خریداری کو ترجیع دیتے ..

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 07دسمبر2016): یو ایس اے کے ادارے نے انکشاف کیاہے کہ دبئی میں رہنے والے آدھے سے زائد شہری اب بھی دبئی کے علاوہ بیرونِ ملک سے آن لائن شاپنگ کرنے کو ترجیع دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

یو ایس کے ادارے کا کہناہے کہ آن لائن شاپنگ کرنے والوں نے بیرونی ممالک سے سمارٹ فون ، ٹیبلٹس منگوائے متعدد افراد نے پے پال سسٹم کو استعمال کیا ۔جبکہ باقی افراد نے اپنے کریڈٹ کارڈ سے پیمنٹس کیں ۔ بیرون ممالک سے خریدی جانے والی اشیاء میں کپڑے ، جوتے ، اور الیکٹرونکس کی اشیاء شامل ہیں ۔