ریاض: سعودی شوری کونسل میں اپنی جان پر کھیل کر مسجد پر حملہ آور کو روکنے والے سعودی شہری کی والدہ کو بھی نمائندگی دی گئی ہے

بدھ 7 دسمبر 2016 08:43

ریاض: سعودی شوری کونسل میں اپنی جان پر کھیل کر مسجد پر حملہ آور کو روکنے ..

ریاض : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 07دسمبر2016): سعودی عرب کے فرمانراہ نے سعودی شوریٰ29خواتین کی نامزدگی کی ہے ۔لیکن ان خواتین میں ایک خاتون سعودی شہری ایسی بھی ہے جسے یہ عہدہ اسکے بیٹے کی وجہ سے ملا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال دمام میں ایک مسجد میں بم دھماکہ کرنے والے شخص کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن جانے والے سعودی شہری کو جو خود بھی اس دھماکے کی نظر ہوگیا اعلیٰ اعزاز سے نوازہ تھا ۔

(جاری ہے)

سعودی شہری نے حملہ آور کو مسجد میں داخل ہونے سے روکا تھا جس پر دپشت گرد نے اپنے آپ کو وہیں دھماکے سے اُڑالیا۔ اس دھماکے میں سعودی شہری نے شہاد ت کا رتبہ حاصل کر لیا اور مسجد میں متعدد نماز پڑھنے والوں کی جان بچا لی ۔سعودی شہری کی اسی قربانی کو دیکھتے ہوئے حکومت وقت نے اس کی والدہ جو کہ خود بھی اعلی تعلیم یافتہ خاتون ہے اور سعودی عرب میں صحافت کے شعبے سے وابسط ہے ،شوریٰ کونسل میں جگہ دے دی گئی ہے ۔سعودی خاتون اپنے بیٹے کی قربانی اور اپنے عہدہ ملنے کو ایک عظیم ذمہ داری قرار دیتی ہے ۔