دبئی:شاہ سلمان کا شیخ راشد المکتوم کے آبائی گھر کا دورہ

بدھ 7 دسمبر 2016 08:43

دبئی:شاہ سلمان کا شیخ راشد المکتوم کے آبائی گھر کا دورہ

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 07دسمبر2016): سعودی شاہ سلمان آج کل دبئی کے دورے پر ہیں ۔انہوں نے دبئی میں بڑ ا مصروف دن گزارا۔ تفصیلا ت کے مطابق وہ دبئی کے حکمران شیخ راشد المکتوم کے ہمراہ ان کے آبائی گھر بھی گئے ۔واضع رہے کہ دبئی کے سب سے پرانے اور تاریخی مقاما ت میں الشندغہ بھی ہے ۔

(جاری ہے)

جو کہ شیخ راشد المکتوم کی جائے پیدائش بھی ہے ۔اسی جگہ شیخ راشد المکتوم کے والد اور دادا اور تمام آباؤ اجداد بستے تھے ۔شیخ راشد کے گھر کو 1896میں ان کے والد شیخ سعید نے تعمیر کروایا تھا۔اس گھر کو اب میوزیم بنا دیا گیاہے جس میں پرانے زمانے کی اشیاء جیسا کہ مہریں ، سکے ، برتن ، زیور اور بہت کچھ رکھا گیاہے ۔