جدہ کی سب سے بڑی سبزی منڈی کا عنقریب افتتاح متوقع ہے

بدھ 7 دسمبر 2016 08:43

جدہ کی سب سے بڑی سبزی منڈی کا عنقریب افتتاح متوقع ہے

جدہ : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 07دسمبر2016): سعودی عرب کا شہر جدہ ہر لحاظ سے ایک بڑے شہری کی تمام سہولیات رکھتاہے ۔ اس میں بڑے بڑے شاپنگ مالزکے علاوہ بڑی مارکیٹس، پارکس اور بہت کچھ ہے ۔ اب ان ایک اور مارکیٹ کا اضافہ ہونے جا رہاہے ۔ جدہ کی سبزی منڈی کی جگہ تبدیل کر کے بڑی سبزی منڈی کے عنقریب شروع ہونے والی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جد ہ کی کنگ عبداللہ سٹریٹ کے قریب نئی مارکیٹ بنائی جارہی ہے ۔

جو کہ پہلے صفاضلع میں واقع تھی ۔نئی مارکیٹ تقریباََ400,000سکوئیر میٹر پر مشتمل ہے ۔اس میں مختلف سروسز کے لیے بلڈنگز بھی بنائی گئی ہیں ،۔اس میں ایک وقت میں 800سٹالز لگائے جا سکیں گیں۔جبکہ بیرونی شہروں سے سبزیاں پھل اور متعدد اشیاء لانے والے ٹرکوں کے کھڑ ا ہونے کے لیے الگ جگہیں مختص کی گئی ہیں ۔