عمان: سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کو 12ربیع الاوّل کی چھٹی

بدھ 7 دسمبر 2016 08:39

عمان: سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کو 12ربیع الاوّل کی چھٹی

عمان: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 07دسمبر2016): پیر کے روز 12دسمبر 2016کوپبلک محکموں کو حضورﷺ کی پیدائش کے دن کی مناسبت سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔ رائل دیوان کے وزیر خالد بن ہلال نے سرکاری طور پر سرکولر جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ 12دسمبر کے دن تمام سرکاری محکمے بند رہیں گے ۔

(جاری ہے)

وزارتِ مین پاور نے نجی شعبے میں کام کرنے والے ملازمین کو بھی چھٹی کا اعلان کیاہے ۔