قطر:دوحا میں عقابوں کے سالانہ مقابلوں کا اعلان

بدھ 7 دسمبر 2016 08:39

قطر:دوحا میں عقابوں کے سالانہ مقابلوں کا اعلان

قطر : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 07دسمبر2016): دوحا میں الغناس سوسائیٹی کی جانب سے عقابوں کے سالانہ مقابلے شروع ہو گئے ہیں۔مقابلوں کا باقاعدہ آغاز قطر کے علاقے سبخط الدخیرہ میں آج شروع ہوں گے ۔سوسائیٹی کے چئیرمین سعید السلیطی کا کہناہے کہ اس سال بڑی تعداد میں عقاب مالکان نے اپنی رجسٹریشن کروائی ہے ۔

(جاری ہے)

عقابوں کو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیاہے ۔اس سال انعامات میں بھی اضافہ کیاگیاہے ۔جن میں 785,000قطری ریال انعام دیئے جائیں گے ۔پہلے ، دوسرے ، تیسرے اور چوتھے نمبر کے عقابوں کے لیے 50,000، 40,000،30000،20000اور 10,000قطری ریال انعام رکھا گیاہے ۔چھٹے سے لیکر دسویں نمبر پر آنے والے ہرایک عقاب مالک کو 5000قطری ریال ملیں گے ۔