دبئی کے جنوبی علاقوں میں اگلے سال سے ای ۔بس سروس شرو ع ہو جائے گی

بدھ 7 دسمبر 2016 08:39

دبئی کے جنوبی علاقوں میں اگلے سال سے ای ۔بس سروس شرو ع ہو جائے گی

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 07دسمبر2016): دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے ) کے ترجمان کا کہناہے کہ اگلے سال سے دبئی کے جنوبی علاقے میں ای ۔ بس سروس کا آغاز کر دیا جائے گا۔دبئی کے جنوبی منجمنٹ نے گزشتہ دنوں اس مقصد کے لیے بین الاقوامی کمپنی ٹرانزٹ آسٹریلیا گروپ ٹیگ ) کے ساتھ ای ۔بسوں کی فراہمی کا معاہدہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

ان بسوں کا مقصد دبئی میں زیرو کاربن کا فروغ ہے ۔ اس وقت چلائی جانے والی بسیں چونکہ ڈیزل پر چلتی ہیں اسلیے ان سے نکلنے والا کاربن شہریوں کے لیے نقصان کا باعث بن رہا ہے ۔ لیکن ای ۔بسوں کے آجانے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کاربن فری ہو جائے گا۔ان بسوں کو ایک بار چارج کرنے کے بعد 300کلو میٹر تک چلایا جا سکے گا جبکہ اس میں 50مسافر وں کی گنجائش ہو گی ۔