دبئی : دھند کا موسم شروع ہوتے ہیں ٹریفک حادثات میں اضافہ

بدھ 7 دسمبر 2016 08:36

دبئی : دھند کا موسم شروع ہوتے ہیں ٹریفک حادثات میں اضافہ

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 07دسمبر2016):گزشتہ روز اور آج دبئی کی متعددسڑکوں پر دھند کے باعث پیش آنے والے حادثات میں متعدد افراد معمولی زخمی ہوئے لیکن ان حادثات کی وجہ سے ٹریفک جام کی صورت حال پیش آگئی ۔ متعدد سڑکوں پر گاڑی ڈرائیور وں کو انتظار کا سامناکرنا پڑا۔

(جاری ہے)

ائر پورٹ روڈ ، دبئی ٹرمینل نمبر ایک ،شیخ محمد بن زید روڈ اور دبئی العین روڈ پر بھی ٹریفک حادثات کے باعث گھنٹوں ٹریفک جام رہا ۔دبئی ٹریفک پولیس کے سربراہ کا کہناہے کہ ٹریفک حادثات کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک جام ہو جاتی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ شہریوں کو چاہیئے کہ وہ دھند کے دوران گاڑی آہستہ چلائیں تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے ۔