مدینہ منورہ: خفیہ پولیس کی کاروائی نامناسب تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے والے گروہ کے ارکان گرفتار

بدھ 7 دسمبر 2016 08:36

مدینہ منورہ: خفیہ پولیس کی کاروائی نامناسب تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے ..

مدینہ منورہ : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 07دسمبر2016): مدینہ منورہ پولیس کے سربراہ کا کہناہے کہ انہوں نے ایک گروہ کو گرفتار کیاہے جو مختلف طریقوں سے مردوں کوبلیک میل کر کے رقم ہتھیاتے تھے ۔ تفصیلا ت کے مطابق ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے پہلے مختلف افراد سے تعلق بناتے اور پھر انہیں ایک فلیٹ میں بلاتے ۔

(جاری ہے)

جب انکا شکار آجاتا تو اس کو گن پوائنٹ پر نازیبا تصاویر اتارتے ، جس کے بعد اس شخص کو بلیک میل کرتے ۔ مدینہ پولیس اسٹیشن میں ایک شہری کی طرف سے رپورٹ درج کراوئے جانے کے بعد کارروائی کر کے مذکورہ فلیٹ پر چھاپہ مارا گیا اور گروہ کے چا رافرا د کو گرفتار کر لیاگیا۔ اپارٹمنٹ سے ایک غیر ملکی خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا۔