جدہ: سعودی خواتین سے شادی کرنے کے چار فائدے۔

بدھ 7 دسمبر 2016 08:36

جدہ: سعودی خواتین سے شادی کرنے کے چار فائدے۔

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 07دسمبر2016): سعودی عرب میں شوری کونسل کے فیصلے کے بعد اب سعودی خواتین سے شادی کرنا زیادہ مشکل کام نہیں ہے ۔مگر کیا آپکو پتہ ہے کہ سعودی خاتون سے شادی کے فوائد کون سے ہیں ، چلیں ہم بتاتے ہیں ،
1۔پہلا فائدہ یہ کے غیر ملکی کی مرد کفیلوں سے جان چھوٹ جاتی ہے ۔چونکہ نئے قانون کے مطابق سعودی خاتون سے شادی کے بعد غیر ملکی شہری کی کفیلہ اس کی اپنی بیوی بن جاتی ہے ،جس سے اس شہری کو سعودی عرب کا گرین کارڈ مل جائے گا ، جو کہ ساری عمر کے لیے کارگر ہوتا ہے ۔

یا اس وقت تک جب تک اس کی شادی رہے گی۔
2۔نئے نطاقت قانون کے مطابق سعودی خاتون سے شادی کرنے والے کو سعودی شہریوں کی طرح ہی دیکھا جائے گا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ان پر سعودائزیشن کا قانون لاگو نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

جو کہ صرف غیر ملکیوں پر مختلف شعبوں میں پابند کے لیے بنایا گیاہے ۔
3۔ اپنی بیوی کے نام پر اپنا کاروبار شروع کر سکتاہے ۔ عام طور پر سعودی عرب میں غیر ملکی اپنے نام پر کاروبار شروع نہیں کر سکتے ۔
4۔اقامہ میں شعبے کا اندراج
غیر ملکی شہری کو اپنے اقامے میں کسی بھی شعبے کا اندراج نہیں کروانا ہوتا بلکہ اس کے شعبے کی جگہ پر ”سعودی خاتون کا شوہر “ ہی لکھا جاتا ہے ۔یعنی وہ کسی بھی کمپنی میں اپنی مہارت کے مطابق نوکری کر سکتاہے ۔