ْ عید میلاد النبیؐ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی زیر صدارت اجلاس

منگل 6 دسمبر 2016 23:24

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید اعجاز علی شاہ کی زیر صدارت عید میلاد النبیؐکے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس منعقد ہوا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اجلاس میں ایس ایس پی گھوٹکی مسعود احمد بنگش، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلیم اللہ اوڈو، 60 ونگ شہباز رینجرز میرپور ماتھیلو کے ونگ کمانڈر کرنل صبغت اللہ، 70 ونگ شہباز رینجرز کے ونگ کمانڈر کرنل منیب سمیت اسسٹنٹ کمشنرز اور مختلف مکتبہ فکر کے علماء نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گھوٹکی میں کافی حد تک مذہبی ہم آہنگی موجود ہے ، انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقع کی صورت میں فوری طور پر ضلعی انتطامیہ سے رابطہ کیا جاسکے اس سلسلے میں علماء کو چاہیے کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں اور مشکوک لوگوں پر کڑی نظر رکھیں جبکہ کسی بھی افواہ پر توجہ دینے کے بجائے فوری طور پر ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں تاکہ مسائل کو فوری طور پر حل کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی گھوٹکی مسعود احمد بنگش نے کہا کہ ضلع گھوٹکی میں مکمل امن و امان قائم ہے عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے ضلع بھر میں حفاظتی انتظامات مکمل کردیے گئے ہیں ۔ اس موقع پر 70 ونگ شہباز رینجرز کے ونگ کمانڈر کرنل منیب نے کہا کہ رینجرز ہر وقت ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون کریگی ۔

متعلقہ عنوان :