ایس ای سی پی نے سکیورٹیز ایکٹ، 2015 کے تحت لسٹڈ کمپنیز کی ضوابط 2016ء کا مسودہ تیار کر لیا

منگل 6 دسمبر 2016 23:22

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سکیورٹیز ایکٹ، 2015ء کے تحت حصص داران کے بہترین مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے لسٹڈ کمپنیز (کثیر تعداد میں ووٹنگ شیئرز کا حصول) کی ضوابط 2016ء کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ یہ ضوابط لسٹڈ کمپنیز (کثیر تعداد میں ووٹنگ شیئرز کا حصول) کی ضوابط،2008ء کی جگہ لیں گے۔

(جاری ہے)

ٹیک اوور ضوابط کا مسودہ عوامی آراء کے لئے سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے اور ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔سٹیک ہولڈرز اپنی آراء و تجاویز23 دسمبر،2016ء تک جمع کرا سکتے ہیں۔ ضوابط کے مسودے کے مطابق ایس ای سی پی کے با قاعدہ لائسنس یافتہ مشیر بطور مینجرتقرّر کیے جا سکتے ہیں اور ٹارگٹ کمپنیوں کے حصص داران کو ادائیگیاں صرف نقدی کی صورت میں کی جا سکے گی۔ یہ حاصل کنندہ اور ٹارگٹ کمپنی دونوں کی سکیورٹیز ایکٹ، 2015، ٹیک اوور ضوابط اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ضوابط کے مطلوبات کی تعمیل کا پابند ہے۔ علاوہ ازیں ایسے شئیرز خریدنے والوں کو نیک نیتی دکھانی پڑے گی تاکہ متعلقہ کمپنی کے مفاد کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

متعلقہ عنوان :