سونے کی قیمت 49 ہزارروپے کی سطح پرپہنچ گئی

منگل 6 دسمبر 2016 23:22

سونے کی قیمت 49 ہزارروپے کی سطح پرپہنچ گئی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر49 ہزارروپے کی سطح پرجاپہنچی ۔منگل کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں6ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1171ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت میں450روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی48ہزار950روپے سے بڑھ کر49ہزار400روپے پرجاپہنچی اسی طرح385روپے کے اضافے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار342روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت بھی740روپے پرمستحکم رہی ۔