کے ایس ای100انڈیکس میں 459.43 پوائنٹس کے اضافے سے 44199.40 پوائنٹس پر بند

منگل 6 دسمبر 2016 23:22

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی بازار حصص کی سرگرمیاں عروج پر رہیں اور صرف ایک دن بعد ہی اسٹاک مارکیٹ نے سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک اورتاریخی سنگ میل عبور کر لیا،شیئرز مارکیٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کے ایس ای100انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد44200پوائنٹس سے صرف ایک پوائنٹس کی دوری پر بند ہوا ،کاروبار کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ انڈیکس 44237پوائنٹس کی بلندسطح کو چھوگیا ہے ۔

کاروباری تیزی کے سبب 72ارب سے زائدروپے کے اضافے سے سرمائے کا مجموعی حجم89کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ سرمایہ کار سرگرم ہو گئے ہیں اور ان کی جانب سے شئیرز کی خریداری کا رجحان بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

اسٹاک ماہرین کے مطابق مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی روز بروز بڑھ رہی ہے گزشتہ روز غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص بازار میں 70 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی جس میں آنیوالے دنوں میں مزید اضافے کی امید کی جا رہی ہے اس تناظر میں مقامی سرمایہ کار بھی مارکیٹ میں بڑھ چڑھ کر سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں اسی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 43800،43900،44000اور44100 پوائنٹس کی 4بالائی حد عبور کرگیا ۔

منگل کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں 459.43پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس43739.97پوائنٹس سے بڑھ کر44199.40پوائنٹس پرجاپہنچا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس255.73پوائنٹس کے اضافے سی23736.35پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس30212.99ائنٹس سے بڑھ کر30459.60پوائنٹس پربندہوا۔منگل کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں72ارب37کروڑ83لاکھ4ہزار636روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم88کھرب67ارب44کروڑ85لاکھ86ہزار315روپے سے بڑھ کر89کھرب39ارب82کروڑ68لاکھ90ہزار951روپے ہوگیا۔

منگل کومارکیٹ میں37کروڑ25لاکھ85ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو19ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ پیرکے روز34کروڑ54لاکھ67ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو14ارب روپے تک محدودرہی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کے روز مجموعی طورپر431کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سی231کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،186میںکمی اور14کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔

کاروبارکے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ2کروڑ28لاکھ،فوجی سیمنٹ1کروڑ73لاکھ،فیصل بینک1کروڑ67لاکھ،عائشہ اسٹیل مل1کروڑ50لاکھ اورعسکری بینک1کروڑ34لاکھ حصص کے سودوںسے سرفہرست رہے۔قیمتوںمیںاتارچڑھائوکے اعتبارسے رفحان میظ کے بھائومیں288.45روپے اوروائیتھ پاک لمیٹڈکے بھائومیں217.40روپے کااضافہ جبکہ یونی لیورفوڈزکے بھائومیں100روپے اورخیبرٹوبیکو کے بھائومیں58.70روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی۔