ربیع الاول کے مہینے میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ

منگل 6 دسمبر 2016 23:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی محکمہ پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ربیع الاول کے مہینے میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کو ہدایت کی ہے کہ صوبہ کے دیگر اضلاع اور شہر میں ماہ ربیع الاول کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریبات اور جلوسوں کو ضروری سیکورٹی فراہم کی جائے اس حوالے سے انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن کو ہدایت کی کہ وہ لوکل باڈیز کو صفائی کے لئے خصوصی انتظامات خاص طور پر جلوسوں کے راستوں پر صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کراچی واٹر بورڈ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ گٹر سسٹم کو بہتر بنائیں تاکہ نکاسی آب کے مسائل پیدا نہ ہوں۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وہ ربیع الاول کے مہینے میں سیرت النبی ﷺکانفرنس وزیراعلی ہاؤس میں منعقد کرائیں گے جس میں مذہبی اسکالرز کو بھی مدعو کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :