پلاننگ کمیشن نے غربت کو ایک نئے زاویے سے ماپا ہے،ایڈیشنل چیف سیکریٹری داؤد بڑیچ

مستقبل کی بہتر منصوبہ بند ی کیلئے بہت معاون ثابت ہو گی،لینئم ڈویلپمنٹ گورنر کی ناکامی سے حاصل ہونے والے اسباق کو مدنظر رکھنے ہوئے دیر پا ترقیاتی مقاصد ک حصول کیلئے پلاننگ کی جارہی ہے، ورکشاپ سے خطاب

منگل 6 دسمبر 2016 23:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) ایڈیشنل چیف سیکریٹری داؤد بڑیچ نے کہ کہ پلاننگ کمیشن نے غربت کو ایک نئے زاویے سے ماپا ہے اور یہ مستقبل کی بہتر منصوبہ بند ی کے لئے بہت معاون ثابت ہو گئی۔یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کی تنظیم برائے بین الاقوامی ترقی (یو این ڈی پی) اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کے زیراہتمام ایک مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ورکشاپ سے چیف آف پارورٹی پی اینڈ ڈی ڈیپارمنٹ حکومت بلوچستان سید عارف شاہ، یواین ڈی بلوچستان کے سربراہ ذوالفقار درانی ،یواین ڈی پی کے پالیسی تجزیہ کار عمراخلاق ملک پلاننگ کمیشن کے چیف پاورٹی ظفر الحسن اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افرادد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داؤد بڑیچ نے کہ کہ پلاننگ کمیشن نے غربت کو ایک نئے زاویے سے ماپا ہے اور یہ مستقبل کی بہتر منصوبہ بند ی کے لئے بہت معاون ثابت ہو گئی ملینئم ڈویلپمنٹ گورنر کی ناکامی سے حاصل ہونے والے اسباق کو مدنظر رکھنے ہوئے دیر پا ترقیاتی مقاصد ک حصول کے لئے پلاننگ کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہا کہ ہمارے پاس فنڈ ز کی کمی نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے کے لئے دیر پا حکمت عملی مرتب کی جائے ۔ذوولفقار درانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دیر پا ترقیاتی مقاصد کو اپنے علاقائی مسائل سے منسلک کرکے منصوبہ بند ی کرنی ہو گئی تاکہ بہتر طریقے سے مسائل کو حل کیا جاسکے یواین ڈی پی کے عمراخلاق ملک نے دیر پا ترقیاتی مقاصد پر بریفنگ دی اور کہا کہ ان گونر سے ہمیں اپنے حالات اور مسائل کے مطابق گونر کو اہمیت دے کر ان پر فورا عملدرآمد کرنا پڑے گا تاکہ ان مقاصد کا ھصول آسان ہو سکے ۔

چیف آف فیڈرل پر اجیکٹس سید عارف شاہ نے کہا کہ دیر پا ترقیاتی مقاصد کو مختلف پالیسز کا حصہ بنا کر ان کے حوالے سے وسائل مختص کئے جائے اور اس کے علاوہ ان تمام مقاصد کے حصول کے لئے پی این ڈی ڈیپارئمنٹ میں خصوصی سیل بھی بنا ئے جائیں گے۔ پلاننگ کمیشن کے چیف پارورٹی ظفراللہ الحسن نے کثیرالجہتی غریب رپورٹ کے مختلف حصوں پر سیر حاصل بحث کی اور کہا کہ اس رپورٹ کے نتائج کی بنیاد پر کسی بھی علاقے کی غربت کا اندازہ لگا یا جاسکتا ہے اور یہ کہ اس علاقے کے لیے وسائل مختص کئے جاسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :